بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کا پیچھا نہ چھوڑا‘حکام کو بددعائیں

بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کا پیچھا نہ چھوڑا‘حکام کو بددعائیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن میں گزشتہ روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ وقفے وقفے کے ساتھ بجلی بند کی گئی ۔ چھوٹے شہروں اور نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد رہا ۔ اس کے علاوہ شدید ٹرپنگ کے مسئلہ نے بھی سر اٹھائے رکھا اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ روزہ داروں اور اعتکاف بیٹھے افراد کو شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ صارفین نے حکومت سے شدید احتجاج کیاہے ۔ علاوہ ازیں ملتان ( سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز نشتر فیڈر کی کیبل جل گئی جس کو مرمت کرنے کیلئے شام5بجے متعلقہ فیڈر کے ساتھ نزدیک گزرنے والے فیڈرز بھی بند کر دئیے گئے جس کے باعث ایک وسیع علاقے میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ روزہ دار اور اعتکاف بیٹھے افراد اذیت سے دوچار ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایکسین کینٹ ڈویژن وسیم اختر نے حسب معمول فون اٹینڈ نہیں کیا۔ گرڈ سٹیشن فون کرنے پر عملے نے بتایا کہ2گھنٹے کا پرمٹ ہے ۔ مرمت کے کام کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی۔ اس بارے میں صورتحال کا علم ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری اور ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے سخت نو ٹس لیتے ہوئے فوری طور پر بند فیڈرز چالو کرکے بجلی بحال کرنے اور اس صورتحال کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیا جس پر متعلقہ علاقوں کی بجلی فوری طور پر بحال کر دی گئی۔ روزدہ داروں اور اعتکاف بیٹھے افراد کی جان میں جان آئی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری اور ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے کہا ہے کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی میپکو افسروں و اہلکاروں کی ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجاسکتا ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر