قندیل قتل کیس‘ سماعت28جون تک ملتوی

قندیل قتل کیس‘ سماعت28جون تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی سماعت 28 جون تک ملتوی کرنیکاحکم دیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزمقدمہ کی سماعت پرجیل سے ملزموں وسیم اورحق نوازکوپیش کیاگیا جبکہ،اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔فاضل عدالت کی جانب سے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم مفتی عبدالقوی کی جانب سے رمضان میں اعتکاف میں ہونے بارے جواب جمع کروایا گیا کہ وہ اعتکاف میں ہیں اور اس لیے مقدمہ کی سماعت پر پیش نہ ہوسکتے ہیں جس پر فاضل جج نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر