جنوبی وزیرستان کے متاثرین میں لاکھوں روپے کے امداری چیک تقسیم

جنوبی وزیرستان کے متاثرین میں لاکھوں روپے کے امداری چیک تقسیم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کے ایک کروڑاٹھاون لاکھ اور چالیس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کر دئیے گئے اس حوالے سے پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں جمعرات کے روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بریگیڈئیر علی عباس کمانڈر بی ٹی ایف ،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان سہیل خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ،علاقائی عمائدین ،متاثرین اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر عامر عباس نے 430متاثرہ افراد میں 15.840ملین روپے کے چیک تقسیم کئے اس موقعہ پر بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈئیر علی عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے پاک آرمی اور انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اس وقت ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے اور ان کو ان کی بنیادی سہولیات ان کی گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جا سکے تقریب سے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر متاثرہ افراد نے چیکوں کی تقسیم پر پاک آرمی اور جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اسی طری وہ بحالی کے کاموں میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر