مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے سے عالمی امن بحال ہوگا‘ لیاقت بلوچ

مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے سے عالمی امن بحال ہوگا‘ لیاقت بلوچ

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عالمی سطح پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات ہورہے ہیں ۔ روس ، چین(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پاکستان کے بڑھتے تعلقات اور امریکہ و شمالی کوریا قیادت کی ملا قات بہت اہم ہیں لیکن پوری دنیا اور خطہ کو امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کے ناپاک گٹھ جوڑ اور عزائم سے خطرات لاحق رہیں گے۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے سے عالمی امن بحال ہوگا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورۂ افغانستان میں افغان صدر ، چیف ایگزیکٹو اور امریکی کمانڈر سے ملاقاتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان میں محدود سیز فائر مثبت پیشرفت ہے ۔ خطہ اور افغانستان میں امن کاحل ایک ہی ہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان سے نکل جائیں اور خطہ کے تمام ممالک عدم مداخلت پر اتفاق اور عالمی استعمار کے آلہ کار بننے سے انکار کردیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل نے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے قومی اور صوبائی امیدواران کے فیصلے کرلیے ہیں ۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ کی ہدایت پر صوبائی پارلیمانی بورڈ امیدواران کے کاغذات نامزدگی اور متحدہ مجلس عمل کے حلف نامہ کی تفصیلات پر حتمی کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی مقدس راتوں ، مبارک ایام ، عبادات ، اعتکاف اور ریاضتوں سے پورا پاکستان اور پوری امت مستفید ہوئی ہے ۔ اتحاد امت اور دکھی انسانیت کے دکھ درد کا احساس پیدا ہوا ہے۔ ماہ رمضان کا اصل پیغام اللہ کے احکامات کے سامنے جھک جانااور نظام مصطفی و اتحاد امت کی فضا پیدا کرنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر