مٹھائی کی 71 دکانیں سربمہر‘ 17لاکھ جرمانہ

مٹھائی کی 71 دکانیں سربمہر‘ 17لاکھ جرمانہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی کی 71دکانیں سیل کر دیں ۔(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بتایا گیاہے کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں کا خفیہ دورہ کیا اورسویٹس اینڈ بیکرز پر مٹھائی کا معیار چیک کیا ۔ دریں اثنا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 1116فوڈ پوائنٹس چیک کئے اور 71سویٹس اینڈبیکرز کو سیل کر دیا اور 17لاکھ 15ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر