عید کا دن ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کادرس دیتا ہے ،میاں اسلم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت پاکستان ومتحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این 53,54میاں محمد اسلم نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ عیدالفطر کا دن اتحاد و یکجہتی ‘اخوت و محبت ‘باہمی رواداری اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے،انھوں نے کہ قوم کوعید کی حقیقی خوشی اُس دن نصیب ہو گی جب ملک میں ایک دیا نتدار اور اللہ سے ڈرنے والی حکو مت قائم ہو گی جو ملک کو اغیار کی غلامی سے چھٹکارہ دلا کر پاکستان کو ایک اسلامی اور ٖفلاحی ریاست بنائے ،قبل ازیں انھوں نے آل پاکستان تا جر اتحاد کے صدر محمد کاشف چوہدری کی جانب سے دیے گئے ایک بڑے افطار ڈنر کے شر کا ء سے بھی خطاب کیا ۔ا س موقع پر محمد کاشف چوہدری ،میاں محمد رمضان ، مولانا عبد الخا لق ، ضیاء احمد راجہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کا دن اللہ تعالی کی طرف سے بندہ مومن کیلئے تحفہ اور خوشی کا دن ہوتا ہے ،اس دن ہمیں اپنے ارد گرد ضرورتمندوں اور مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے اور اپنی عید کی خوشیوں میں ان کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے ۔انہو ں نے کہاکہ آج عید الفطر ہم اس حال میں منا رہے ہیں کہ ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے شہر یوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ،اہل اسلام آباد پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہو چکے ہیں ، ملک کی معیشت زبوں حا لی کا شکار ہے ، مہنگائی بے روزگاری ،تعلیم صحت اور انصاف کی عدم فراہمی جیسے عفریت منہ کھولے کھڑے ہیں، میاں محمد اسلم نے عوا م سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کا دُرست استعمال کر کے قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔