پی ٹی آئی نے اچھی شہرے رکھنے والوں کوٹکٹ دیے،حاجی امجد

پی ٹی آئی نے اچھی شہرے رکھنے والوں کوٹکٹ دیے،حاجی امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پی ٹی آئی کے راہنما وحلقہ پی پی13 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی امجد محمود چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔گزشتہ روز ضلع کچہری میں کاغذات کی سکروٹنی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا کہ پورے پنجاب میں اچھی شخصیات کے حامل افراد کو پاکستان تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کیا ہے آنے والے الیکشن میں ہمارا مقابلہ راولپنڈی کو لوٹنے والوں اور راولپنڈی کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں سے ہے، راولپنڈی کی عوام کے حقوق کھانے والے اب نئے نعروں اور نئے چہروں کے ساتھ عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں،نام نہاد شرفاء نے راولپنڈی کا جو حال کیا ہے،راولپنڈی کی عوام 25 جولائی کو ان سے اس کا حساب لیں ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی باشعور عوام بیلٹ کے زریعے ان لوگوں کا بھی محاسبہ کرے جو ساڑھے چار سال اقتدار کے مزے لیتے تھے اور اب راولپنڈی کے عوام کے حقوق کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے نکلے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی شہر،کینٹ و چکلالہ ایریازکے تمام کارکن ، امیدوار ، اور ہمدرد قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد اور منظم ھیں انشاء اللہ 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔