یوسف گیلانی‘ جاوید ہاشمی اور شاہ محمود ملتان میں نماز عید ادا کرینگے

یوسف گیلانی‘ جاوید ہاشمی اور شاہ محمود ملتان میں نماز عید ادا کرینگے

ملتان‘ میلسی‘ کوٹ ادو‘ ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘ نمائندگان) کون کہاں عید منائے گا ، عام انتخابات 2018کے پیش نظر ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے عید منانے کیلئے شیڈول ترتیب دے دیئے ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی عید الفطر کے موقع پر حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ کی مسجد میں نماز عید الفطر پڑھیں گے‘ لوگوں سے عید ملیں گے اور میڈیا سے بات چیت کریں گے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

بعدازاں وہ اپنے حلقہ ۱ین اے 158شجاع آباد میں حلقہ کی عوام سے عید ملیں گے جبکہ گیلانی ہاؤس میں بھی وہ حلقہ کی عوام اور معززین شہر سے عید ملیں گے اسی طرح سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ مسجد خانیوال روڈ پر نماز عید پڑھیں گے اور میڈیا سے بات چیت کریں گے اور اپنے حلقہ این اے 155اور این اے 158کی عوام سے عید ملیں گے علاوہ ازیں وہ اپنی رہائش گاہ مخدوم رشید میں مخدوم ہاؤس میں بھی حلقہ کی عوام سے عید ملیں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ پر نماز عید الفطر پڑھیں گے اور میڈیا سے بات چیت کریں گے‘ بعدازاں وہ لوگوں سے عید ملنے کے بعد اپنی رہائش گاہ القریش ہاؤس اور اپنے حلقہ این اے 156اور صوبائی حلقہ 217کے ووٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے اسی طرح مسلم لیگ(ن) ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں نماز عید الفطر پڑھیں گے اور حلقہ کے ووٹر ز سے عید ملیں گے اس ضمن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سید تنویر الحسن گیلانی، سید جاوید علی، رانا قاسم نون، علامہ سید حامد سعید کاظمی ،ملک عامر ڈوگر، مخدوم سید راجن بخش گیلانی ، سید ناظم حسین شاہ، حاجی احسان الدین قریشی، ڈاکٹر خالد خاکوانی، ملک عبد الغفار، مک شکیل لابر، آصف رفیق رجوانہ، سلمان نعیم، سید عبدالقادر گیلانی ، سید علی موسی گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، رانا شاہد الحسن، چوہدری عبد الوحید آرائیں کی اہلیہ سمیت نفیس انصاری، شیخ اطہر ممتاز، قادرنواز سانگی، کرامت شیخ، ندیم قریشی، رانا عبد الجبار، ڈاکٹر جاوید صدیقی، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، بیرسٹر سلمان قریشی،انجینئر ندیم ممتاز قریشی، ملک جواد بھٹہ، سلطان محمود ملک ودیگر امیدواران اپنے اپنے حلقوں میں نماز عید پڑھیں گے اور حلقہ کے ووٹر ز سے عید ملیں گے ۔کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹرکے مطابق سابق ضلعی ناظم و ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجرا ء(دائرہ دین پناہ)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجرا ء(دائرہ دین پناہ) سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک محمد افضل ہنجراء (سعودی عرب) ممبر قومی اسمبلی ملک نور ربانی کھر ( ڈرہ کھر غربی) سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفےٰ کھر دڑہ کھر غربی، سابق وفاقی وزیر داخلہ حنا ربانی کھر دڑہ کھر غربی، سابق ایم این اے ملک مرتضیٰ کھر، دڑہ کھر غربی، سابق سینیٹرمیاں امجدعباس قریشی (شیخ عمر) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں غلام عباس قریشی ( شیخ عمر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں طارق گورمانی ٹھٹھہ گرمانی،سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی ٹھٹھہ گرمانی، چیئرمین ضلع بناؤ تحریک کوٹ ادرانا عبدالعزیز خان ، سابق سینیٹر مسزخالدہ محسن علی کوٹ ادو، مولانا مفتی عبدالجلیل سابق چیئرمین بلدیہ کوٹ ادو میں عید منائیں گے۔ میلسیسے نمائندہ پاکستان کے مطابق مقامی سیاستدان عید منانے کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے الیکشن سیزن ہو نے کی بناء پر عید کے حوالے سے خصوصی انتظامات کر لیے عید ملنے آنے والوں کے لیے منوں مٹھائی کے آرڈر دے دیے ۔سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس ،سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس اور عاصم سعید خان منیس ٹبہ سلطان پور سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی ،سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی ،بیرسٹراورنگزیب خان کھچی،سابق ایم پی اے جہانزیب خان کھچی ،شہزاد احمدخان کھچی ،اسد عالم خان کھچی اور فیصل خان کھچی فدہ ٹاؤن،سابق ایم این اے نور خان بھابھہ ،یوسی چیئر مین عمران خان بھابھہ اور سلمان خان بھا بھہ موضع ملکو ، نواب علی رضا خان خاکوانی موضع در پور ،سابق صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ موضع دھلو ،یو سی چیئر مین میاں محمد عاصم ارائیں ،یو سی چیئر مین میاں نعیم احمد ارائیں، میاں ندیم احمد ارائیں ،میاں وسیم اقبال ارائیں اور میاں وجاہت احمد ارائیں مو ضع ککری خورد ،چوہدری ارشاد احمد گھلوی ،چوہدری ریاض احمد گھلوی ،چوہدری غضنفر عباس گھلوی ،اور چوہدری قیصر عباس گھلوی موضع لالی پور ،یوسی چیئرمین محمد اجمل خان سگو ،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی محمد افضل خان سگو ،یو سی چیئر مین مبشر حسن خان سگو موضع لال سگو ،ملک سجاد حسین سوہلہ اور ملک ابراہیم خان سوہلہ موضع سوہلہ ، حاجی احمد یار آچار والے ،راؤ محمد اسحاق خان ،چیئر مین بلدیہ توصیف احمدخان یو سفزئی ،مہر عبد الخالق ارائیں،تحریک انصاف کے سٹی صدر مہر ظفر اقبال احمد ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری حید رخان ،شیخ محمد سلیم ،شیخ محمد نعیم پاشا، قاضی سلیم اقبال ،قاضی میاں نسیم محمود ،قاضی میاں غوث اقبال ایڈووکیٹ ،قاضی میاں فہیم اقبال ایڈووکیٹ ،محمد طاہر خان یو سفزئی ،اظہر احمد خان یو سفزئی ،چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ میلسی میں نماز عید ادا کر یں گے۔ ڈیرہ غازیخانسیسٹی رپورٹرکے مطابق جنرل الیکشن کی مصروفیات ،ضلع کی تمام اہم سیاسی شخصیات عید اپنے اپنے حلقوں میں منائیں گے‘ سابق گورنرپنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، سابق وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد خان ڈیرہ غازیخان میں سابق وفاقی وزراء سردار اویس احمد خان لغاری، حافظ عبدالکریم،سابق ضلع ناظمین سردار مقصود احمد لغاری اور سردار جمال خان لغاری ،سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد خان لغاری،محمود قادر خان لغاری ،سابق سینیٹر سردار محسن خان لغاری سابق ارکان قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری ان کی اہلیہ مسز مینا جعفر لغاری عید چوٹی زیریں میں جبکہ سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار فتح محمد خان بزداربارتھی میں،سردار جاوید اختر لُنڈ اپنے آبائی قصبہ شادن لُنڈ میں‘ سردار میر بادشاہ قیصرانی اپنے آبائی قصبہ کوٹ قیصرانی میں ،عبدالعلیم شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان، سابق ارکان قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ اور سردار سیف الدین کھوسہ ڈیرہ غازفیخان میں جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محسن عطا خان کھوسہ بہادر گڑھ میں عید الفطرمنائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر