اسلامی فلاحی ریاست کیلئے قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ میاں مقصود احمد

اسلامی فلاحی ریاست کیلئے قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے‘ میاں مقصود احمد

ملتان(سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ایم ایم اے کاوجود ملک وقوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔عوامی خدمت اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی باکردار، صالح اور محب وطن قیادت کو کامیاب کرایا جائے۔ 2018کے انتخابات ملک میں بڑی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کی راہ ہموارکریں گے۔پاکستان کے عوام 70 برسوں سے چوروں،ٹھگوں،جرائم پیشہ افرادکے شکنجے میں ہیں۔یہی افرادباربارمنتخب ہوتے رہتے ہیں۔جب تک حقیقی قیادت کو موقع نہیں دیاجائے گا لوگوں کو درپیش مشکلات ختم نہیں ہوسکتیں۔متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخواہ، پنجاب، کراچی اور سندھ سمیت ملک بھرمیں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو تباہ حال کردیا ہے۔عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔مہنگائی،بیروزگاری کے ستائے اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاعوام ماضی کے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔امریکی غلامی کادم بھرنے والے لبرلزحکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کاوقت آگیا ہے۔عام انتخابات ان ظالم وجابرحکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔اسلامی فلاحی ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قومی یکجہتی کوفروغ دیاجائے۔اسٹیٹس کوکی جماعتوں نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے جس کی وجہ سے ملک کے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر