پولیس عیدی کے نام پر شہریو ں کو تنگ کررہی ہے،عبدالرحمن سلفی

پولیس عیدی کے نام پر شہریو ں کو تنگ کررہی ہے،عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی ساعتوں میں بھی شہریوں کو بجلی ٗ پانی ٗ مہنگائی ٗ اور پولیس کی عیدی کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے کے خلاف نگران حکومت نے تاحال کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا ٗ شہری اس بابرکت مہینہ میں بھی ان مسائل کی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ سے ان مسائل کے حل کے لئے فوری سخت اقدامات کی اپیل کی ہے ۔وہ مرکزی آفس پر’’ شہری مسائل اور رمضان کے موضوع ‘‘پر اظہار خیال کررہے تھے ۔ مولانا سلفی نے مزید کہا کہ یہ مسائل کرپشن اور اداروں کی نااہلی و غفلت کی باعث حل نہیں ہورہے ہیں بلکہ روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر قریب ہے ۔ اس کے لئے تمام عیدگاہوں میں صفائی ٗ و حفاظتی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ محض روزے رکھنا نہیں بلکہ اسلامی ملک کی حکومت کے اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اس ماہ میں شہریوں کو خصوصی ریلیف دیں۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر