گھریلو ناچاقی‘ رنگپور کی معمر خاتون نے کالا پتھر پی لیا‘ نشتر ہسپتال میں دم توڑ دیا

گھریلو ناچاقی‘ رنگپور کی معمر خاتون نے کالا پتھر پی لیا‘ نشتر ہسپتال میں دم ...

ملتان (وقائع نگار) گھریلو ناچاقی پر معمر خاتون نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی۔(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بتایا جاتا ہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور کی رہائشی 65سالہ حمیدمائی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا مگر وہاں جانبر نہ ہوسکی۔ نشترچوکی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر