جازی خان کو ٹکٹ مل گیا،یونٹ عہدیداران کی عوام رابطہ مہم شروع

جازی خان کو ٹکٹ مل گیا،یونٹ عہدیداران کی عوام رابطہ مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدر اعجاز خان جازی کو حلقہ پی پی18 میں ٹکٹ ملنے کے بعدمتعلقہ تمام یونین کونسلوں کے یونٹ عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی15 راولپنڈی کینٹ سے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی شہر یارریاض نے بھی حلقہ کے طوفانی دورے شروع کردئیے ہیں ،سابق ایم پی اے شہر یارریاض کا آبائی گھر ڈھوک رتہ میں ہے اور سابق انتخابی حلقہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنا پبلک سیکریٹیریٹ بھی ڈھوک رتہ میں بنایا ہوا تھاحالانکہ وہ عرصہ چالیس سال سے ویسٹریج کے علاقہ مین پشاور روڈ پر رہائش پذیر ہیں،شہر یارریاض کو اپنے ذاتی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ان کی سیاسی پوزیشن پر گرفت مذید مضبوط ہوگئی ہے اور انہوں نے بھی کارکنوں سے روابط مزیدبڑھالیئے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد وہ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و حلقہ این اے61 سے امیدوار قومی اسمبلی عامر کیانی کے ہمراہ باقاعدہ انتخابی مہم شروع کریں گے،رمضان المبارک میں کارکنوں نے افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا رمضان کے بعد عید ملن پارٹیاں بھی ہونگی۔