موٹروے سیکٹرایم ون،مسافروں میں افطارپیکٹ تقسیم

موٹروے سیکٹرایم ون،مسافروں میں افطارپیکٹ تقسیم

حسن ابدال ( نمائندہ پاکستان ) موٹروے پولیس کی طرف سے سیکٹر ایم ون کے تمام ٹول پلازہ پر سفر کرنے والے افسران میں افطاری کے پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ پیکٹس میں جوس ، کھجوریں ، بسکٹس اور منرل واٹر کے علاوہ روڈ سیفٹی پمفلٹس موجود تھے ۔ اس موقع پر موٹروے پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کی گاڑیوں کو روک کر بچوں میں گفٹس پیک بھی تقسیم کئے گئے جن میں کھلونے کار، جیپ ، موٹر سائیکل اور روڈ سیفٹی پمفلٹس بھی تھے ۔ ڈی آئی جی موٹر وے محمد عمر شیخ کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رمضان کے اختتام اور عید کے موقع پر عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موٹر وے پر پٹرولنگ کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور مسافروں کی گاڑیوں کو روک کر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ۔ اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ہیلپ لائن نمبر 130پر فون کر کے موٹر وے پولیس کو آگاہ کریں۔ موٹر وے پولیس نے عوام کو قانون کی پاسداری کرنے اور پولیس افسران کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی زور دیاگیا ۔ ڈی آئی جی موٹر وے محمد عمر شیخ نے مزید ہدایت جاری کہ کہ موٹر وے پولیس کے شہید اور فوت شدہ افسران و ملازمین کیلئے رمضان اور عید پیکج کے تحت نقد رقوم ان کے گھروں میں جاکر بیوہ گان کو دی جائیں ۔

مزید : ایڈیشن 2 /پشاورصفحہ آخر