نواب لیاقت‘ رائے منصب علی کا تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ‘ آئندہ دنوں باقاعدہ اعلان ہوگا

نواب لیاقت‘ رائے منصب علی کا تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
منصب علی اور سابق رکن قومی اسمبلی نواب لیاقت جو پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے‘ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان متوقع تھا تاہم بوجوہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت مؤخر ہوگئی‘ آئندہ چند دنوں تک ان دونوں رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔