سجنا سنورنا خواتین تک محدود نہیں مردانہ سیلونز پر نوجوان فیشل‘ فیس ماسک اور منفرد کٹنگ کرانے میں مصروف

سجنا سنورنا خواتین تک محدود نہیں مردانہ سیلونز پر نوجوان فیشل‘ فیس ماسک اور ...

ملتان (نیوز رپورٹر)سجنا سنورنا اب صرف خواتین تک محدود نہیں رہ گیا لڑکے بھی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کسی سے کم نہیں۔ فیشل‘ فیس ماسک اور منفرد ہیئر کٹنگزسے خود کو خوبصورت بنانے کا سلسلہ جاری ہے‘ شہر کے تمام مردانہ سیلونز پر رات گئے تک نوجوانوں کی اکثریت کٹنگ اور فیشل کرواتی رہی جبکہ بیشتر گھروں میں ہی بیوٹی کریم لگا کر رنگ گورا کرتے رہے۔ سیلون مالکان نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے کٹنگ‘ فیشل‘ شیو اور مساج وغیرہ کے ریٹس میں 25 سے 50فیصد تک اضافہ کردیا تھا تاہم نوجوانوں کا کہنا تھا کہ عید سال میں ایک بار آتی ہے اس لئے عید پر خود پر خرچ کرنے میں کوئی دکھ نہیں ہوتا۔دوسری جانب سیلون مالکان کا کہنا ہے کہ عید کے دن صرف ہمارے کمانے کے ہوتے ہیں اس لئے ریٹ بڑھادیتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر