چیف ایگزیکٹو ریلوے کا اسٹیشنوں‘ ٹرینوں میں سخت حفاظتی انتظامات کا حکم

چیف ایگزیکٹو ریلوے کا اسٹیشنوں‘ ٹرینوں میں سخت حفاظتی انتظامات کا حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر اورعید اسپیشل ٹرینوں میں اضافی رش کے باعث سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ریلوے پولیس کے تمام افسران اور اہلکار ریڈ الرٹ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

پر رہیں۔ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر اضافی رش کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ریاست مخالف عناصر اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر جیب تراشوں،سامان اور موبائل چرانے والوں ، خواتین کو تنگ کرنے والوں ، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں ، جنسی ہراسگی ودیگر شرپسند عناصر کی روک تھام کیلئے ریلوے پولیس کو فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام اپ اور ڈوان ٹرینوں کو روانگی سے پہلے میٹل ڈیٹیکٹرسے چیک کیاجائے کسی بھی مسافر کو ریلوے اسٹیشن پر واک تھرو گیٹ کے بغیر داخل ہونے کے اجازت نہ دی جائے۔تمام ریلوے اسٹیشنوں کے خصوصی سیکورٹی پلان جاری کیے جائیں اس پر باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر غیر قانونی ہاکر ، وینڈروں اور گداگروں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر