مختلف تنازعات میں 3قتل، ٹریفک حادثہ میں 2افراد چل بسے

مختلف تنازعات میں 3قتل، ٹریفک حادثہ میں 2افراد چل بسے

وہاڑی‘ بہاولپور‘ شادن لُنڈ‘ ڈہرکی (نمائندگان) مختلف تنازعات میں 3افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ٹریفک حادثہ میں دو افراد چل بسے‘ نامعلوم خاتون کی نعش ملی۔ کرنٹ نوجوان کو نگل گیا۔ تفصیل کے مطابق کبیروالا‘بٹہ کوٹ سے نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان کے مطا بق گزشتہ شام نواحی محلہ شیخاں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

والا کا رہائشی 31سالہ انتظار حسین ولد مبین احمد غوری شیخ نواحی آبادی میں نیا نلکا لگانے کے لئے بورنگ کر نے میں مصروف تھا ک اچانک اسکا بورنگ پائپ اوپر سے گزر نے والی 11کے وی کی تاروں سے چھو گیا جس سے کرنٹ لگنے سے انتظار حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ وہاڑی سیبیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ٹھینگی کے مقام پرسندھنائی کینال سے نامعلوم 25سالہ خاتون کی کی نعش برآمدہوئی لاش سندھنائی کینال کے ایک گیٹ میں پھنسی ہوئی تھی کہ پل پرسے گزرنے والے لوگوں نے لاش دیکھی توانہوں نے پولیس تھانہ ٹھینگی کواطلاع کی لیکن کافی دیرگزرجانے کے بعدبھی پولیس موقع پرنہ پہنچی توریسکیو1122کواطلاع کی گئی توریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرنعش کونکالااسی دوران پولیس تھانہ ٹھینگی بھی موقع پرپہنچ گئی توریسکیو1122کی ٹیم نعش پولیس کے سپردکردی۔ دریں اثناء نواحی علاقہ موضع مصطفی آباد میں پرانی رنجش پر مرتضیٰ عرف مرتی اور مشتاق احمد نے فائرنگ کرکے غریب محنت کش اعجاز احمد کو قتل کردیا۔مقتول اعجاز اور ملزمان کے درمیان کچھ عرصہ قبل شادی کی ایک تقریب میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا جسکا ملزمان کو رنج تھاگزشتہ روزاعجازاحمدمحنت مزدوری سے فارغ ہوکرگھرجانے لگاتوملزمان نے جوکہ موٹرسائیکل پرسوارتھے اعجازپرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہلاک ہوگیا۔بہاولپورسے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق شاہدرہ کے رہائشی محمدطفیل ولدمحبو ب میو اورمحمداعظم جانوروں کیلئے ٹکڑے خریدنے نیم والی روڈ شاہدرہ گئے اسی اثنا میں جمعہ ولداسلم پھٹے باز اورمحمدالیاس ولدشبراتی چھری مارمسلح ہوکروہاں آگئے اورانہوں نے کہاکہ آج اعظم اور محمد طفیل کو15 پرکال کرنے کامزہ چکھاتے ہیں محمدالیاس نے پسٹل نکال کرسیدھافائر محمداعظم پرکیاجواعظم کوپیٹ کے نیچے لگا جس سے وہ شدیدمضروب ہوگیا دوسرے ملزم جمعہ نے پسٹل سے محمدطفیل کونشانہ بنایااس نے محمدطفیل پرسیدھافائرکیاجواس کی گردن میں لگاجس سے وہ گرگیااورموقع پرجاں بحق ہوگیاملزما ن پسٹل لہراتے فائرنگ کرتے فرار ہوگئے پولیس سول لائنز نے زیردفعہ324,302 ت پ مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔ڈہرکی سے نامہ نگارکے مطابق رات دیر گئے اوباڑوکے قریبی گاؤں بوہلی بھٹومیں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 40سالہ عبدالہادی بھٹو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کرانے کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔شادن لُنڈ سے نا مہ نگا رکے مطابق کا لا کے رہا ئشی تین افرا د جو کہ آ پس میں قر یبی رشتہ دار ہیں مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر عید شا پنگ کے لئے کو ٹ ادو جا رہے تھے کہ ہیڈ تو نسہ بیرا ج کے نز دیک سا منے سے آ نیے وا لے ڈا لے نے ٹکر ما ر دی جس سے وہ گر پڑ ے اور شد ید زخمی ہو گے زخمیو ں عبدالطیف ، غلا م حیدر ، تیسرا نا معلو م کو ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کو ٹ ادو لے جا یا گیا ریسکیو ذرا ئع کے مطا بق عبدالطیف ، غلا م حیدر زخمیو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے را ستے میں دم تو ڑ گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر