پولنگ اسٹیشنوں بارے عذرداری ایک درخواست منظور‘ 2خارج جبکہ 3پر ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب

پولنگ اسٹیشنوں بارے عذرداری ایک درخواست منظور‘ 2خارج جبکہ 3پر ریٹرننگ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان نے پولنگ اسٹیشنز کے متعلق عذر داری کی درخواستوں میں 1 درخواست منظور 2 درخواستیں خارج 3 درخواستوں میں متعلقہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پولنگ اسٹیشنز کے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں محمد طیب نواز خان نے حلقہ پی پی 219 کے پولنگ سٹیشن چاہ حاکم دین والا کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موضع گل محمد والا تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی ، رانا ذولفقار نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 154 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 211 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مصطفیٰ والا کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ماہنی میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل جج نے دونوں درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے ، محمد عمران رشید سلہری نے درخواست دائر کی تھی کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 155 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 216 کے پولنگ اسٹیشنز 214 ، 215 کو 220 ،221 میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل عدالت نے درخواست منظور کر لی ہے۔ دریں اثناء راؤ محمد مستقیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 157 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 219 کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ مسیت والا کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاہ پنے والا میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل جج نے 18 جون کو متعلقہ ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اکرم اور عبدالصمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 158 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 220 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول مومن آباد کو گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول بڈھن والا بستی رانا وہن میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی ہے، محمد عارف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 154 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 212 کے پولنگ اسٹیشنز 127 ،128 گرلز پرائمری سکول پرانا شیر شاہ سے پیف خضری پبلک سکول اور پولنگ سٹیشن نمبر 176 بوائز پرائمری سکول مرزاں پور سے گرلز پرائمری سکول جمہور میں تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر فاضل جج نے 19 جون کو متعلقہ حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رپورٹ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر