سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر آج اور پاکستان میں کل منائی جائیگی
کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیا، مشرقی وسطیٰ میں عید الفطر آج منائی جائے گی، پاکستان میں گزشتہ روزشوال کا چاند نظر نہیں آیا ، آ ج روزہ ہے اور عید الفطر کل منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمن کے زیر صدارت گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ،مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھر چاند دیکھنے کیلئے قائم زونل کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس لیے عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بحریہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد(آ ئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین کراچی، سا بق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن، عمران خان اسلام آباد جبکہ شہبازشریف لاہور میں عید منائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطا بق نگران وزیراعظم ناصرالملک اسلام آباد میں عید منائیں گے، چودھری نثار راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں نماز عید ادا کرینگے۔