طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس 19 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل اور طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کرے گا، جبکہ بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب بھی شامل ہیں۔تین رکنی بینچ منگل کو دوپہر ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد