تعویذ کرانیکا الزام ، بیٹے نے 78سالہ ماں کو قتل کر دیا

تعویذ کرانیکا الزام ، بیٹے نے 78سالہ ماں کو قتل کر دیا
تعویذ کرانیکا الزام ، بیٹے نے 78سالہ ماں کو قتل کر دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ہڈیار کے علاقے میں بد بخت بیٹے نے اپنی 78سالہ ماں کو پائپ رینچ مار کر قتل کر دیا ، پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ دیوسانی میں طیب نامی شخص کے ڈیرہ پر کام کرنے والے ماں ، بیٹا جن کے نام بیٹا پیر بخش اور ماں کانام کوڑی مائی تھا ۔ بیٹے نے اپنی 78سالہ ماں کوڑی مائی کو پائپ رینچ مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے بیٹے پیر بخش کا کہنا تھا کہ ان کے پیروں نے کہا تھا کہ اسکی ماں نے اس پر تعویذ کروائے ہوئے ہیں۔ پولیس نے وقوعہ ہذا کا مقدمہ نمرب 18/247درج کر کے تفتیش بذریعہ انویسٹی گیشن جاری کردی  تاحال ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور