ایف آئی اے کا گردہ ٹرانسپلانٹ مرکز پر چھاپہ ، 3افراد گرفتار

ایف آئی اے کا گردہ ٹرانسپلانٹ مرکز پر چھاپہ ، 3افراد گرفتار
ایف آئی اے کا گردہ ٹرانسپلانٹ مرکز پر چھاپہ ، 3افراد گرفتار

  

 لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے پنجاب کا فیصل آباد میں غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ سنٹر پر چھاپہ ، گردہ دینے والا 19سالہ نوجوان اور لینے والی 35سالہ خاتون سمیت کلینک کا عملہ گرفتار ، ابتدائی تفتیش میں عرصۃ دراز سے غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کا انکشاف ہوا ہے  ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم نے خفیہ اطلاع پر فیصل آباد کے علاقہ ستیانہ روڈ پر قائم سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور گردہ لینے اور دینے والوں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کا کہنا تھا کہ ستیانہ روڈ پر واقع جواد ہسپتال میں مریض کا گردہ لگایا جا رہا تھا کہ میری ٹیم نے موقع پر چھاپہ مارتے ہوئے گردے کے ڈونر اور عملے کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور