پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعاگوہے،آصف زرداری

پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعاگوہے،آصف زرداری
پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعاگوہے،آصف زرداری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعاگوہے، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نوازکوصحت عطافرمائے۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ،گزشتہ رات کلثوم نواز کو دل دورہ پڑنے پرآئی سی یومنتقل کیا گیاجس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل بھی عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنما بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کیلئے دعا کر چکے ہیں۔جبکہ نواز شریف اورمریم نوازنے بھی رمضان میں قوم سے بیگم کلثوم نوازکی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی