چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو تا:سعدر فیق

چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو تا:سعدر فیق
چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو تا:سعدر فیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا،کاش ایسا نہ ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے ایسا ہو لیکن چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزیدالجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو ہوتا پر اب ہو گیاہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور چودھری نثار کے درمیان دوریاں ختم نہ ہو سکیں ، پارٹی کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ جاری کرنے پر چودھری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اورپارٹی ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار بھی میدان میں لا رہی ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور