پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، فلم ’بھارت‘ کیلئے کتنے کروڑ روپے لئے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اینے وڑے!!!؟“

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، فلم ...
پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، فلم ’بھارت‘ کیلئے کتنے کروڑ روپے لئے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اینے وڑے!!!؟“

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کے بعد دپیکا پڈوکون کو بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکار بننے کا خطاب بھی ملنے لگا مگر پریانکا چوپڑا نے چند ہی دنوں میں ان سے یہ ’اعزاز‘ چھین لیا ہے اور فلم ’بھارت‘ کیلئے اتنا معاوضہ حاصل کیا ہے کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارتی اداکارہ سارہ خان کی بہن نے ان کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس نے دیکھی شرم سے آنکھیں ہی بند کر لیں، انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو فلم ’پدماوت‘ کیلئے 11 کروڑ روپے ادا کئے گئے اور اب انہیں ٹکر دینے کیلئے پریانکا چوپڑا میدان میں آ گئی ہیں جو سلمان خان کیساتھ فلم ’بھارت‘ میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ میں کامیابی ملنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کیلئے معاوضے میں اضافہ کر دیا ہے اور ’بھارت‘ میں کام کرنے کیلئے انہوں نے 14 کروڑ روپے طلب کئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میکرز اور پریانکا چوپڑا کے دوران متعدد ملاقاتوں کے بعد بالآخر معاملہ 12 کروڑ روپے پر طے ہو گیا اور اس طرح وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ پریانکا چوپڑا آخری مرتبہ 2016ءمیں فلم ”گنگاجل“ میں نظر آئی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح