ممکنہ سزا ، شہباز ، مریم انتخابی مہم کی قیادت کرینگے ، نواز شریف کی ہدایت

ممکنہ سزا ، شہباز ، مریم انتخابی مہم کی قیادت کرینگے ، نواز شریف کی ہدایت
ممکنہ سزا ، شہباز ، مریم انتخابی مہم کی قیادت کرینگے ، نواز شریف کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) لندن روانگی سے قبل شریف خاندان کا اہم اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں ہوا جس میں نواز شریف ، مریم نواز ، شہباز شریف کیخلاف مقدمات اور متوقع فیصلوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر نواز شریف کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن کی حکمت عملی زیر بحث رہی۔ اجلاس میں نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز نے شرکت کی ، وکیل خواجہ حارث کی دستبرداری کے بعد کی صورتحال پر بھی بارے صلاح مشورہ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق متنازعہ حلقوں ، گروپ بندی اور امیدواروں میں اختلافات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث رہے، شریف خاندان نے انتخابی حکمت عملی بھرپور طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا، نواز شریف نے پارٹی اور خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے خاندان کے دیگر افراد کو ہدایت کی کہ وہ ان کی عدم موجودگی میں انتخابی مہم جاری رکھیں ، لندن سے واپسی اور عید کے بعد بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

نواز شریف نے پنجاب بالخصوص لاہور میں پارٹی کے اندر دھڑ ے بندی ختم کرانے کی ذمہ داری شہباز شریف او رحمزہ شہباز کو سونپی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سزا کی صورت میں انتخابی مہم کی قیادت شہباز شریف اور مریم نواز کریں گے اور حمزہ شہباز معاونت کریں گے۔

اخباری ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کی رائے ونڈ آمد اور اجلاس میں شرکت کی کوشش پر نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کوانتباہ کیا کہ بغیر وقت لئے آنے والوں کو رائے ونڈ داخل نہ ہونے دیا جائے جس کے بعد چوہدری عبدالغفور نے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کیا اور نواز شریف پر ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے کا الزام لگایا۔