سبزہ زار:مبینہ مقابلہ،ڈولفن فورس کی فائرنگ، 4شہری زخمی

سبزہ زار:مبینہ مقابلہ،ڈولفن فورس کی فائرنگ، 4شہری زخمی
سبزہ زار:مبینہ مقابلہ،ڈولفن فورس کی فائرنگ، 4شہری زخمی

  

لاہور(ویب ڈیسک)سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے دو بچوں اور ان کے باپ سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ڈاکو سبزہ زار کے علاقے سید پور چوک ملتان روڈ سے شہری عرفان کو لوٹ کر فرار ہونے لگے کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس سے شہری عرفان اور وہاں سے گزرنے والے عابد علی ،اس کا 5سالہ بیٹا ایان اور بیٹی فضہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ عابد علی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ مخالف سڑک سے گزر رہا تھا کہ ڈولفن اہلکارو ں کی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ متاثرہ شہری عابد علی نے ہسپتال میں لاہور نیوز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اور اس کے بچے ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس معاملہ کو دبانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور