گردوغبار کا طوفان،بارشیں، 43افراد ہلاک ، 28زخمی

گردوغبار کا طوفان،بارشیں، 43افراد ہلاک ، 28زخمی
گردوغبار کا طوفان،بارشیں، 43افراد ہلاک ، 28زخمی

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں گردوغبار کے طوفان اور بارشوں سے 43افراد ہلاک ، 28زخمی  اورمتعدد مکانات منہدم ہوگئے ، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

ریاستی حکومت کے ترجمان کے مطابق طوفان کے باعث ضلع سیتاپور میں 6،ضلع کوشامبی اور ضلع گونڈہ میں تین تین جبکہ فیض آباد، ہردوئی اور چترکوٹ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ادھر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں منی پور، تری پورہ اور آسام میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

کیرالہ سمیت دیگر علاقوں میں24افراد ہلاک ہوئے۔ دریں اثناءنئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حدووں کو چھونے لگی، صحراو¿ں سے اڑنے والی ریت کے گردوغبار نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید : بین الاقوامی