وہ وقت جب 12 سالہ بچہ مسلسل سات دن تک پانی میں تیر کر خانہ کعبہ کا طواف کرتا رہا مگر کیسے؟ تاریخ اسلامی کا وہ واقعہ جس کے بارے میں آپ کو بھی جان لینا چاہیے
مکہ مکرمہ (اے پی پی) خانہ کعبہ بنی نوع انساں کی تاریخ میں ہمیشہ مسلمانوں کا مرکز و محور اور دل صد پارہ رہا ہے، جب جب خانہ کعبہ قدرتی آفات سے دوچار ہوا تب تب مسلمانوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرکے اس سے اپنی عقیدت اور اس کے لئے اپنی تعظیم و تکریم کے ثبوت پیش کئے۔
77 برس قبل خانہ کعبہ میں سیلاب کے باعث مطاف میں ڈیڑھ میٹر تک پانی کھڑا ہوگیا اور حجر اسود بھی اس کی زد میں آگیا تھا۔ اس وقت بحرین کے ایک نوجوان علی العویضی نے جو ان دنوں مکہ مکرمہ میں زیر تعلیم تھا اور اس وقت اس کی عمر12برس سے زیادہ نہ تھی، 7 دن تک بلا انقطاع خانہ کعبہ کے پانی میں تیر کر طواف کا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔
العوضی کا انتقال 2015ءمیں ہوا۔ تاریخ کی کتابوں میں آتا ہے کہ تیر کر سب سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف صحابی عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا تھا۔