معروف کامیڈین وکی کوبرا انتقال کر گئے، شاہدرہ میں سپرد خاک

معروف کامیڈین وکی کوبرا انتقال کر گئے، شاہدرہ میں سپرد خاک
معروف کامیڈین وکی کوبرا انتقال کر گئے، شاہدرہ میں سپرد خاک

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف کامیڈین وکی کوبرا انتقال کر گئے، انہیں شاہدرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے- انہوں نے سوگواران میں 4 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے-

وکی کوبرا کافی عرصے سے بیروزگاری کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے- انتہائی کسمپرسی کی وجہ سے وہ علاج کی سکت بھی نہیں رکھتے تھے- وہ 2 ماہ سے شدید علیل تھے۔ وکی کوبرا کو بچپن سے ہی گلوکاری اور اداکاری کا شوق تھا- وہ بچپن میں چھوٹی موٹی چیزیں فروخت کرتے ہوئے شوقیہ گلوکاری بھی کرتے اور مختلف فنکاروں کی نقلیں بھی اتارتے تھے-

وکی کوبرا نے بے شمار فنکاروں کی پیروڈی کرتےذ ہوئے شہرت حاصل کی اور ون مین شو بھی کئے لیکن تمام عمر کام کرنے کے باوجود انہیں فنکار ہی تسلیم نہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وکی کوبرا کو کسی نے مشورہ دیا کہ وہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے لئے درخواست دیں تاہم وہ انتظامیہ کو اپنے فنکار ہونے کا کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکے کیونکہ نہ تو ان کے پاس اخبارات کے تراشے تھے اور نہ ہی کوئی ویڈیو تھی-

وہ 5 سال سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھے اور گزربسر کرنے کے لئے راوی پل پر دال چاول فروخت کیا کرتے تھے- ان کی وفات پر شوبز سے وابستہ بہت سے افراد نے افسوس کا اظہار تو کیا لیکن زندگی میں کسی نے ان کا حال تک نہ پوچھا-

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور