فہد مصطفی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دیگر کئی سلیبرٹیز کی طرح ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفی نے بھی اپنے نام کا پرفیوم متعارف کروادیا ہے اور اس کاایک ویڈیو اشتہار بھی پیش کیا ۔
’ووکل بائے فہد مصطفی“ نامی پراڈکٹ کا اشتہار سامنے آتے ہی فہد مصطفی کے مداح بھی پرفیوم کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے لیکن نیوز ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق روایتی طورپر اس اشتہار کو دیکھ کر آگے نہیں بڑھ سکے کیونکہ جب اس اشتہار کو دیکھاتو کچھ عجیب محسوس ہوا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار مکمل طورپر یورپی برانڈ ایچ اینڈ ایم کے اشتہار کی نقل ہے جس میں انگلینڈکی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیویڈ بیکھم نے مرکزی کردار اداکیا۔
دونوں کے اشتہارات اس قدر مشابہت رکھتے ہیں لیکن یہ انہوں نے کیوں نہیں سوچا کہ دنیا دیکھے گی تو کیا ہوگایا شاید ان کا خیال ہوگا کہ کوئی غور نہیں کرے گا۔