”عمران کی ساری زندگی بھارتی خواتین کو۔۔۔“ گستاخ طارق فتح نے بھارتی پروگرام میں بیٹھ کر عمران خان کے بارے میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ پی ٹی آئی والے ریحام خان کی کتاب کو بھی بھول جائیں گے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”عمران کی ساری زندگی بھارتی خواتین کو۔۔۔“ گستاخ طارق فتح نے بھارتی پروگرام ...
”عمران کی ساری زندگی بھارتی خواتین کو۔۔۔“ گستاخ طارق فتح نے بھارتی پروگرام میں بیٹھ کر عمران خان کے بارے میں ایسی باتیں کہہ دیں کہ پی ٹی آئی والے ریحام خان کی کتاب کو بھی بھول جائیں گے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) طارق فتح اسلام اور پاکستان کے بارے میں مغلظات اگلتے رہتے ہیں اور ان کے بیانات پر پاکستان میں سخت پابندی ہے مگر سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً ان کی ایسی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس میں وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں کہ سن کر ہی پاکستانیوں کو غصہ آ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارتی اداکارہ سارہ خان کی بہن نے ان کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس نے دیکھی شرم سے آنکھیں ہی بند کر لیں، انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا 
طارق فتح نے بھارتی پروگرام میں بیٹھ کر عمران خان سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ حاضرین نے خوب شور مچا کر لیاں بجاتے ہوئے داد دی۔ پروگرام کے اینکر نے کہا کہ ”اب میں نے دیکھا کہ عمران خان میدان میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف سے کچھ نہیں سنبھالا جائے گا میں بتاﺅں گا انڈیا کو کیسے ٹھیک کرنا ہے۔“
اس پر طارق فتح نے کہا ”ارے صاحب جا کر کسی کیساتھ عشق لڑائیں یا کرکٹ کھیلیں، یہ کس چکر میں پڑ گئے۔ ہمارے ہاں پنجابی میں ایک کہاوت ہے کہ’ ’جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی“۔۔۔ (جنگ عورتوں کا کھیل نہیں ہے)
اس بے وقوف شخص کی ساری زندگی خواتین بالخصوص بھارتی خواتین کو متاثر کرنے میں گزری ہے۔ مطلب آپ بتائیں کہ ایک آدمی 62 سال کی عمر میں دولہا بنا اور پھر گھوڑے پر چل کر آیا لیکن پھر طلاق ہو گئی اور لڑکی نے اٹھا کر باہر پھینک دیا، مگر اب بھی بیٹھا ہوا ہے۔
60 سال کی عمر میں سٹھیا جانا یہی ہوتا ہے ناں، بندہ 60 سال کا ہوتا تھا تو سٹھیا جاتا تھا لیکن آج کل دوائیاں اچھی ہیں تو ہمارے جیسے لوگ زندہ ہیں۔ وہ 62 سال کی عمر میں بارات لے کر جا رہا تھا ہمارے ہاں راجہ نواب کے 18 سال کے بچے جاتے تھے بلکہ 7 سے آٹھ سال کے بھی جاتے تھے کہ جب یہ بڑے ہوں گے تو ان کی شادی ہو گی۔ اس کو شرم نہیں ہے، حیاءنہیں ہے، سیاست میں آ گیا، بے ایمان لوگ ہیں۔
یہ وہ پنجابی ہیں جو پشتو بننا چاہتے ہیں، جیسے آپ کا مشرف دلی والا ہے اور وہ پنجابی بننا چاہتا ہے۔ عمران خان وہ پنجابی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم ترقی کرنا چاہ رہے ہیں اس لئے پٹھانوں کی طرح بولیں گے۔ یہاں سارے دلی والے بیٹھے ہیں لیکن کوئی بھی پنجابی لہجے میں نہیں بولے گا تو یہ مشرف کہاں سے آ گیا پاکستان میں جو پنجابی لہجے میں انگریزی بولتا ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -