پنجاب حکومت کانگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ

پنجاب حکومت کانگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ
پنجاب حکومت کانگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے نگران کابینہ میں توسیع کے فیصلہ کے بعد آج (جمعہ )دوپہر 3 بجے4 نگران وزرا گورنرہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔چار نئے اراکین میں سعید اللہ بابر،چودھری فیصل، نعمان کبیراور تنویر الیاس کے نام شامل ہیں۔

سعیداللہ کوہاؤسنگ کوآپریٹیواورماحولیات کاقلمدان سونپنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سردارتنویرالیاس کوزراعت،فوڈ،ترقیاتی ومنصوبہ بندی کی وزارت سونپی گئی ہے۔نعمان کبیرکولیبر،لوکل گورنمنٹ،ٹرانسپورٹ کاقلمدان جبکہ چودھری فیصل مشتاق کوہائیرایجوکیشن،اسکولز،اسپیشل ایجوکیشن،لیٹریسی کی وزارت دی گئی۔
واضح رہے کہ 4وزراکے اضافے کے بعد پنجاب کی نگران کابینہ کے ارکان کی تعداد 10ہو جائے گی۔