فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گی

فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گی
فیفا ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں شامل مصر اور یوروگوئے کے درمیان شام 5 بجے مقابلہ ہوگا جو پاکستان میں 6 بجے دیکھا جائے گا۔
مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصر 1990ءکے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جبکہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006 میں ٹاکرا ہوا جس میں یوروگوئے نے مصر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس نے صفر کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔
دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ایران کے درمیان ہو جو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے دیکھا جا سکے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں مدمقابل آ رہی ہیں۔ تیسرا اور اہم میچ پرتگال اور سپین کے مابین کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور پاکستان میں یہ میچ رات 12 بجے دیکھا جاسکے گا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں سمجھتی جاتی ہے دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئیں جس میں سپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -