تحریک انصاف سب پر بازی لے گئی، وہ کام کردکھایا جو 70 سال میں کوئی اور سیاسی جماعت نہ کرسکی

تحریک انصاف سب پر بازی لے گئی، وہ کام کردکھایا جو 70 سال میں کوئی اور سیاسی ...
تحریک انصاف سب پر بازی لے گئی، وہ کام کردکھایا جو 70 سال میں کوئی اور سیاسی جماعت نہ کرسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف نے کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کو اقلیتی نشستوں پر نامزد کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چترال کے وزیرزادہ کو پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی اقلیتوں کیلئے مخصوص نشست کاٹکٹ جاری کیا۔تحریک انصاف کے رہنماءعاطف خان نے بتایاکہ پارٹی نے پہلی ترجیح کے طورپر روی کمار کا نام دیا جبکہ ان کے بعد دوسری ترجیح وزیرزادہ ہیں، یہ فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادی گئی ، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کیلاش کمیونٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے نامزد کیاگیا۔
وزیرزادہ اپنی کمیونٹی کیلئے سماجی اور سیاسی خدمات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ مسلمان اور کیلاش کمیونٹی میں اتحاد اور علاقے کی ترقی کیلئے زیل کیساتھ مل کر کام بھی کرچکے ہیں ۔تحریک انصاف کے اقدام کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی نے کیلاش کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں اور امید ہے کہ اسے اپنے کمیونٹی کے مسائل اسمبلی میں بیان کرنے کاموقع دیاجائے گا۔