نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی نے ملاقات کی جس میں شفاف اورمنصفانہ الیکشن کے انعقادکوہرقیمت پریقینی بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری اورآئی جی سے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت فری اینڈفیئرالیکشن کرانے کیلئے آخری حدتک جائےگی اور شفاف انتخابات کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایاجائےگااور عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کریں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور