شادی سے انکار پر قتل ہونیوالے بس ہوسٹس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

شادی سے انکار پر قتل ہونیوالے بس ہوسٹس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
شادی سے انکار پر قتل ہونیوالے بس ہوسٹس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) شادی سے انکاری کرنے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاجس کی اب سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

بتایا گیا ہے کہ مرضی پورہ کی رہائشی 23سالہ مہوش گزشتہ روز ملتان سے کوہستان ٹرمینل فیصل آباد پہنچی تو بس سے اترکر گھرجارہی تھی کہ پیدل گزرنے والے پل پر قدم رکھے ہی تھے کہ نوجوان نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، لڑکی نے بدتمیزی کرنے پر اسے ڈانٹاتو ملزم نے فائر ماردیا جس کے نتیجے میں مہوش موقع پر ہی دم توڑگئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اور عمر دراز ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے اور شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے انکا رکردیا،لڑکی غریب گھرانے سے تعلق رکھی اور نوکری پر مجبورتھی، یہ واقعہ 9جون کو پیش آیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ فائرنگ کی وجہ سے اڈے پر بھگدڑ مچ گئی جبکہ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے دبو چ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

ویڈیو دیکھئے 

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد