راحیل شریف نے اس مرتبہ نماز عید سعودی عرب میں کس کیساتھ ادا کی؟جان کر ہرپاکستانی خوش ہوجائے گا

راحیل شریف نے اس مرتبہ نماز عید سعودی عرب میں کس کیساتھ ادا کی؟جان کر ...
راحیل شریف نے اس مرتبہ نماز عید سعودی عرب میں کس کیساتھ ادا کی؟جان کر ہرپاکستانی خوش ہوجائے گا

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ ممکنہ اسلامی اتحاد کی کمانڈ کرنے جارہے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے عید الفطر بھی سعودی عرب میں منائی اور سعودی بادشاہ شاہ سلمان کیساتھ بیت اللہ شریف میں نماز عید اداکی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد راحیل شریف کو شاہی محل لے جایا گیا جہاں ان  کو شاہ سلمان کے پہلو اورامام حرم  شیخ السدیس سمیت دیگر مسجد الحرام کے اماموں کے درمیان جگہ دی گئی۔

تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ائمہ حرمین کے درمیان بیٹھے ہیں۔

مزید : عرب دنیا