کلثوم نواز کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی

کلثوم نواز کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی
کلثوم نواز کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کوعارضہ قلب بھی لاحق ہوگیا، گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم کی صحت سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دے دیے جبکہ ان کی ہسپتال منتقلی کے وقت لی گئی تصویر بھی سامنے آگئی جسے دیکھ کر آپ کو بھی یقینا دکھ ہوگا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق زیرنظرتصویراس وقت لی گئی جب بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا جارہاتھا۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق کلثوم نواز 20گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیںاور انہیں آخری اطلاعات تک ہوش نہیں آیا ۔
اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹر پر دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایاتھا کہ جب وہ اپنے والد کے ہمراہ طیارے میں تھی تو بیگم کلثوم نواز کودل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔کلثوم نواز کو گزشتہ رات حالت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں تھیں، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

مزید :

برطانیہ -