پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ ڈرو ن حملے میں ہلاک ہو گیا:افغان وزارت دفاع

پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ ڈرو ن حملے میں ہلاک ہو گیا:افغان وزارت ...
پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ ڈرو ن حملے میں ہلاک ہو گیا:افغان وزارت دفاع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ڈرو ن حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے پاکستان طالبان سربراہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق ڈرون حملہ13 جون کوکیاگیا جس میں پاکستان طالبان کا سربراہ ملافضل اللہ ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملافضل اللہ کی اطلاع دینے والے کو 50لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملافضل اللہ پر ملالہ یوسفزئی پر حملے کا الزام تھا اور آرمی پبلک سکول کے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی