کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ لندن سے تازہ خبرآگئی

کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ لندن سے تازہ خبرآگئی
کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ لندن سے تازہ خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق تازہ خبرآگئی ہے اور وہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ڈاکٹرز مطمئن ہیں کیونکہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی بلیڈنگ نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے بتایاکہ بیگم کلثوم نواز کے اعضابدستور وینٹی لیٹر کیساتھ جڑے ہیں اور وہ بے ہوش ہیں، قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بلیڈنگ ہوجائے تو زندگی بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں ، جب انہیں دل کا دورہ پڑا اس وقت وہ آئی سی یو میں ہی موجود تھیں اور تمام طبی عملہ بھی ان کی دیکھ بھال میں مصروف تھا جس کے فوری بعد انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ مزید کچھ وقت وہ وینٹی لیٹرپر ہی رہیں گی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف بھی ہسپتال میں ہی موجود ہیں۔

مزید : قومی /برطانیہ