اہلیہ کی عیادت کے لئے نواز شریف بیٹے کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

اہلیہ کی عیادت کے لئے نواز شریف بیٹے کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے
اہلیہ کی عیادت کے لئے نواز شریف بیٹے کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہونے پرسابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے۔حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پھیپھڑے میں خون کے لوتھڑا آنے کے باعث دل نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث حالت تشویشناک ہو گئی۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔