”آرمی چیف جنرل باجوہ نے یہ کام کیاتھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ملا فضل اللہ کو مارڈالا“

”آرمی چیف جنرل باجوہ نے یہ کام کیاتھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کا سب سے ...
”آرمی چیف جنرل باجوہ نے یہ کام کیاتھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ملا فضل اللہ کو مارڈالا“

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ملافضل اللہ کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجائے جس کے بعدامریکہ نے دو روز قبل ڈرون حملہ کیا۔

جیونیوز کے مطابق ملافضل اللہ کی ہلاکت آرمی چیف کے حالیہ دورے اور ملٹری ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے ، ملافضل اللہ کی ہلاکت دو روز قبل ہوئی ، اسے عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ملافضل اللہ سے متعلق معلومات دینے کی صورت میں 50لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیاگیاتھا۔

دوسری طرف طالبان کمانڈر عبدالرشید نے بھی ملافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور بتایاکہ ایک گھر پر حملہ کیاگیا جہاں ان کے چار دیگر ساتھی بھی مارے گئے ۔

مزید : قومی