بیگم کلثوم نواز کی علالت، آرمی چیف نے نوازشریف اور فیملی کیلئے پیغام دیدیا

بیگم کلثوم نواز کی علالت، آرمی چیف نے نوازشریف اور فیملی کیلئے پیغام دیدیا
بیگم کلثوم نواز کی علالت، آرمی چیف نے نوازشریف اور فیملی کیلئے پیغام دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ 

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نوازشریف اور ان کی فیملی کے  نام پیغام میں کلثوم نواز کی جلدصحتیابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ،گزشتہ رات کلثوم نواز کو دل دورہ پڑا جس کے  بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آخری اطلاعات تک ہوش میں نہیں آئیں۔ 

مزید : قومی