گھر میں شیر رکھنے کا معاملہ : محکمہ وائلڈ لائف کی انکوائری ، آفریدی کا موقف بھی آگیا

گھر میں شیر رکھنے کا معاملہ : محکمہ وائلڈ لائف کی انکوائری ، آفریدی کا موقف ...
گھر میں شیر رکھنے کا معاملہ : محکمہ وائلڈ لائف کی انکوائری ، آفریدی کا موقف بھی آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف گھر  میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کر دی اور شاہد آفریدی کا موقف ہے کہ شیرمیرا نہیں دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا اور شیر کے گلے میں زنجیر احتیاط کے طور پر ڈالی تھی۔

جیونیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیر شاہد آفریدی کا تھا یا نہیں ان کے گھر کیوں لایا گیا؟عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے ۔

واضح رہے کہ زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ تصویرسو شل میڈیا پر شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : کھیل