آسٹریلیا میں بھی دو عیدیں،چھیانوے فیصد کی آج اور چار فیصد مسلمانوں کی عید کل ہوگی

آسٹریلیا میں بھی دو عیدیں،چھیانوے فیصد کی آج اور چار فیصد مسلمانوں کی عید کل ...
آسٹریلیا میں بھی دو عیدیں،چھیانوے فیصد کی آج اور چار فیصد مسلمانوں کی عید کل ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی(راجہ تاثیر سے )آج پورے آسٹریلیا کے چھیانوے فیصد مسلمانوں نے عرب ممالک کے ساتھ ہی عید منائی ہے ۔نماز عید کے شاندار اجتماع کا اہتمام روٹی ہل مسجد میں کیا گیا تھا جہاں 3000 کے قریب مرد وعورتیں اور بچوں نے مذہبی فریضہ ادا کیا ۔جبکہ سڈنی کے سوتھ ویسٹ میں واقع المدینہ مسجد میں بھی مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ آسٹریلیا کے مختلف علاقوں لیکمبا, اوبرن, پیرامیٹا, لیور پول, بلیک ٹاون, بینکسٹاون, گرینویل, میریلینڈ پریسٹن, کیمبلٹاون, ہومبوش اور سوری ہل میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ عید کا تہوار ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں میں خوشیاں لے کر آیاہے۔ وطن عزیز سے دور پاکستانیوں نے عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔ لوگوں نے مختلف پارکوں اور کمیونٹی سنٹرز میں بار بی کیو اور عید ملن پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا۔بچوں کیلیے فیس پینٹنگ جمپنگ کاسل لگائے گئے۔جبکہ چارفیصد پاکستانی ،انڈین اور بنگالی کمیونٹی کل بروز ہفتہ عید منائے گی۔اس موقع پر زیادہ تر مسلمانوں کا استدلال تھا کہ چاند کی گواہی علما کی بجائے اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لینی چاہئے تاکہ مسلمانوں میں مسلکی بنیادوں پر اختلاف کو ختم کیا جاسکے ۔

مزید : بین الاقوامی