کلثوم نواز کو دل کا دورہ کیوں پڑا اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ حسین نواز نے تمام تفصیلات جاری کر دیں

کلثوم نواز کو دل کا دورہ کیوں پڑا اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ حسین نواز نے تمام ...
کلثوم نواز کو دل کا دورہ کیوں پڑا اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ حسین نواز نے تمام تفصیلات جاری کر دیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے ان کے صاحبزادے حسین نواز کا کہناہے کہ امی کی حالت ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہے ، ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہیں دل کا دورہ خون میں کینسر کلاٹ کی وجہ سے پڑاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسین نواز کا کہناتھا کہ ڈاکٹر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، امید ہے جلدہی وہ صحت یاب ہو جائیں گی ۔اس سے قبل حسن نواز نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضابدستور وینٹی لیٹر کیساتھ جڑے ہیں اور وہ بے ہوش ہیں، قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بلیڈنگ ہوجائے تو زندگی بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں ، جب انہیں دل کا دورہ پڑا اس وقت وہ آئی سی یو میں ہی موجود تھیں اور تمام طبی عملہ بھی ان کی دیکھ بھال میں مصروف تھا جس کے فوری بعد انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیاگیا۔

مزید : قومی