آدمی نے اپنا مائیکروویو بیچنے کے لئے اس کی تصویر فیس بک پر لگادی لیکن اس تصویر میں ایسی کیا شرمناک ترین بات تھی کہ پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگیا؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی
تائپے(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر مائیکروویو اوون بیچنے کی کوشش میں آدمی اپنی عزت کا ہی جنازہ نکال بیٹھے، ایسا بھی کبھی سنا تھا آپ نے؟ بدقسمتی کا یہ حیرت انگیز واقعہ ایک تائیوانی شہری کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنا مائیکروویو اوون بیچنے کے لئے اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی لیکن ساتھ ہی انجانے میں اپنی برہنہ تصویر بھی پوسٹ کر بیٹھا۔
دی مرر کے مطابق اس شخص نے ایک پرائیویٹ فیس بک گروپ میں اپنے اوون کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا ”برینڈ نیو 2800 TWD (70GBP) مائیکروویو، کیبنٹ سائز، بالکل نیا۔خریدنے کے لئے جلد را بطہ کریں۔“اب بظاہر تو یہ باکل نارمل قسم کا اشتہار تھا لیکن جلد ہی سب کو پتا چل گیا کہ اس میں ایک بہت ہی خاص بات تھی۔ دراصل اس شخص نے جب اپنے اوون کی تصویر بنائی تو یہ برہنہ حالت میں تھا اور اوون کے شیشے کے دروازے میں اس کے برہنہ جسم کا عکس نظر آ رہا تھا۔ اس نے تصویر بنائی اور اسے فیس بک پر پوسٹ کر دیا، اور ساتھ ہی اپنے برہنہ جسم کا شرمناک نظارہ بھی سب کو دکھا دیا۔
جیسے ہی یہ تصویر فیس بک پر آئی تو اس کا انوکھا پہلو فوراً ہی دیکھنے والوں کی نظر میں آ گیا۔ بس پھر کیا تھا، سب اوون کو بھول کر اس شخص کی بے وقوفی کا مذاق اڑانے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہو گئی اور اب تک ہزاروں بار اسے شئیر کیا جا چکا ہے۔ تصویر پوسٹ کرنے والے بدقسمت شخص کو جب معلوم ہوا کہ وہ کیا کر بیٹھا تھا تو فوراً اسے اپنے کاﺅنٹ سے اسے ڈیلیٹ کیا لیکن کیا فائدہ! تب تک یہ ہزاروں دیگر فیس بک صارفین کی جانب سے شئیر کی جا چکی تھی۔