دبئی میں پاکستانی شہری کی 14 سالہ بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ایسا کام کردیا کہ ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

دبئی میں پاکستانی شہری کی 14 سالہ بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ایسا کام ...
دبئی میں پاکستانی شہری کی 14 سالہ بچے کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، ایسا کام کردیا کہ ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ایک پاکستانی مالشئیے نے ایک بھارتی لڑکے کو اکیلا دیکھ کر شیطان کا روپ دھار لیا اور چلتی لفٹ میں لڑکے کے ساتھ دست درازی کی کوشش کر کے نہ صرف اپنی عزت گنوائی بلکہ غالب امکان ہے کہ جیل بھی جائے گا اور پھر رسوا ہو کر ملک بدر بھی ہو گا۔

گلف نیوز کے مطابق 14 سالہ لڑکا برجمان سنٹر کے قریب دبئی میٹرو سے نکلے کے بعد اپنے گھر کی جانب رواں تھا کہ جب پاکستانی نوجوان نے اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ دونوں کے درمیاں کچھ بات چیت بھی ہوئی اور جب لڑکا پنی رہائشی عمارت کی لفٹ میں داخل ہوا تو پاکستانی نوجوان بھی اس کے ساتھ داخل ہو گیا۔ لفٹ میں اس نے لڑکے کو کھینچ کر اپنے ساتھ لگا لیا اور اس کے جسم کے پوشیدہ حصوں کو چھونے لگا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ آور کو خود سے دور دھکیلنے کی کوشش کی اور جونہی لفٹ کا دروازہ کھلا تو اس نے اپنے گھر کی جانب دوڑ لگا دی۔ دریں اثناءملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

لڑکے نے اپنی والدہ کو سارا ماجرا سنایا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔ جب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دیکھی تو پاکستانی مالشیے کو لڑکے پیچھے چلتے اور پھر لڑکے کو لفٹ سے نکل کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسی ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ملزم کی شناخت کر لی اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے لڑکے کے صرف کندھے اور بازو کو چھوا تھا اور یہ کہ اس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا۔ اس کا کہناتھا کہ وہ تو لڑکے کے مسل چیک کر رہا تھا۔ اس مقدمے کی کاروائی عدالت میں جاری ہے جبکہ فیصلہ 14 جولائی کو متوقع ہے۔

مزید : عرب دنیا