افغانستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ٹیسٹ افغانستان کیلئے دردناک ”تاریخ“ بن گیا، کیسی عبرتناک شکست ہوئی؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

افغانستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ٹیسٹ افغانستان کیلئے دردناک ”تاریخ“ ...
افغانستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ٹیسٹ افغانستان کیلئے دردناک ”تاریخ“ بن گیا، کیسی عبرتناک شکست ہوئی؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کا اپنی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی تکلیف دہ رہا جس کا فیصلہ دوسرے روز ہی ہو گیا اور بھارت نے افغانستان کو ایک اننگز اور 262 رنز سے شکست دیدی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان نے ایک ہی روز اپنی اننگز کھیلیں اور بھارتی باﺅلرز نے دونوں اننگز کی بساط ہی لپیٹ دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یہ معصوم سی بچی فہد مصطفی کا ’خاکہ‘ بنا کر پروگرام میں لائی تو انہوں نے ایسا کام کر دیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہو گیا، جان کر آپ بھی غصے میں آ جائیں گے 

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آﺅٹ ہو گئی۔ جمعہ کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل افغان ٹیم نے روایتی لباس پہنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔تاہم بعد میں جب کھیل کا آغاز ہوا اور افغانستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس کی پہلی اننگز 109 اور دوسری اننگز 103 رنز پر سمٹ گئی۔

افغانستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا جبکہ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے میچ میں 6 جبکہ ایشون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 474 رنز بنائے۔ اوپنر مرلی وجے نے 105 اور شیکھر دھون 107 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے جبکہ بعد میں آنے والے بلے بازوں میں ہردیک پانڈیا نے 74، کے ایل راہول نے 54، پجارا نے 35 جبکہ اجنکیا ریحانے نے صرف 10 بنائے۔

مزید : کھیل